ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن مالی لحاظ سے کمزور ہے تھوڑی سی مشقت کی اشد ضرورت ہے اور روزگار پر جس قدر بھی توجہ دیں کم ہے اس حوالے سے شاندار موقع مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 23 ورلڈ سکواش کا چیمپئن بن گیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی جرم میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اس سے آزاد ہوں گے اور جو راستہ بند تھا وہ اب انشاءاللہ کھلتا ہوا محسوس ہو رہا ہے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے نے یوٹرن لیا، پھر ریڈار سے غائب: بشار الاسد دمشق چھوڑ کر کہاں گئے؟
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب حالات میں تبدیلی آنے کے اشارے مل رہے ہیں یہ کس طرح ہوتی ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ برسوں کے بعد ہی ایسے مواقع ہاتھ لگتے ہیں توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر نے بڑے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی بیوی اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے گھریلو ماحول کی وجہ سے پریشان تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں اس وقت یہ سلسلہ بڑی تیزی سے بہتری کی جانب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، شیر افضل مروت
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس طرح سے بھی ممکن ہو آپ روزگار کی طرف خاص توجہ دیں اس میں آپ کو انشاءاللہ بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان، ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب آپ کی پرانی ایک کوشش کامیابی لائے گی اور آج کل اس کا رزلٹ آپ کے سامنے ہو گا۔ آپ کی ایک پریشانی کا حل بھی نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ابراہیمی کا بنیادی مقصد مسلمان ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے: نجم سیٹھی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ پریشان بالکل نہ ہوں انشاءاللہ جو بھی پریشانی ہے اُس سے نجات ملے گی اور جو راستہ بند تھا وہ بھی اب صاف ہو رہا ہے ایسا شاید برسوں بعد ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کا ایبٹ آباد کا دورہ، غریب عوام تک انصاف ان کی دہلیز پر پہنچا یا جا رہا ہے: اعجاز احمد قریشی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے بھی اپنے گھر میں بڑی پریشانیاں دیکھی ہیں وہ بحکم اللہ اب بہتریاں دیکھیں گے اور جو بھی رکاوٹ چل رہی تھی وہ اب تیزی سے دور ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی اے آئی ویڈیو چلا کر سب سے بڑی فیک نیوز دے دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن اہم اور مالی لحاظ سے اچھا رہے گا آپ بسم اللہ کر کے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جو بڑی رکاوٹیں تھیں وہ دور ہو سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی، پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول تبدیل
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کسی بھی معاملے کو اپنے سر پر سوار نہ کریں اللہ بڑا مہربان ہے وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور وہاں سے آپ کے لئے سلسلہ بنائے گا جہاں سے گماں بھی نہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ، 8ہزار کلو بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے انشاءاللہ آج کوئی اچھی خبر آنے والی ہے اور جو معاملات مسلسل تنگ کر رہے تھے وہ اب تیزی سے بہتر ہونا شروع ہوں گے اب فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ ان دنوں جن مشکل امور میں مبتلا ہیں اور ان کو ختم کرنے میں جلدی کر رہے ہیں وہ مناسب ہے آپ کا راستہ ٹھیک ہے اللہ کی طرف سے انشاءاللہ غیبی مدد ضرور ملے گی۔








