ممبئی ہائی کورٹ نے 2006 میں ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا، 12 ملزمان بری
ممبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی ہائیکورٹ نے 2006 میں ہونے والے ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سناتے ہوئے سزا پانے والے 12 ملزمان کو بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ سے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کیا
ملزمان کی رہائی
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے 2006 کے ٹرین بم دھماکے کے 12 ملزمان کو بری کر دیا ہے، ممبئی ٹرین حملوں کے 11 ملزمان کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا، 1 ملزم اپیل کے دوران وفات پا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے رخصتی سے قبل، 15043 اساتذہ کو 82 کروڑ کا فائدہ پہنچا دیا
دھماکوں کی شدت
یاد رہے کہ جولائی 2006 میں ممبئی میں ہونے والے ٹرین دھماکوں میں 189 افراد ہلاک اور 827 زخمی ہوئے تھے، ٹرائل کورٹ نے 2015 میں 12 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا
سزاوں کا فیصلہ
ٹرائل کورٹ نے 5 ملزمان کو سزائے موت جبکہ بقیہ کو دیگر سزائیں سنائی تھیں، جس کے خلاف ملزمان نے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں.
پراسیکیوشن کی ناکامی
ممبئی ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، عدم شواہد کی بنا پر تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ملزمان نے جرم کیا، اس لیے سزاؤں کو منسوخ کیا جاتا ہے.








