بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل رکھنے میں اہم کردار موجودہ پارٹی قیادت کا ہے، فواد چودھری

فواد چودھری کی سیاسی تشخیص

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مزید سیاسی پارٹیوں کی گنجائش نہیں ہے، جو بھی سیاسی جماعت بنے گی اس کی حیثیت ریحام خان کی پارٹی جیسی ہوگی۔ مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ سیکٹر میں پاک، بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں

پی ٹی آئی قیادت کی صورتحال

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سینیٹ کی بندر بانٹ میں مصروف ہے۔ سیٹیں کم زیادہ ہونا اس وقت مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ موجودہ پی ٹی آئی لیڈرز نے بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل میں رکھنے میں کردار ادا کیا ہے، الزام ہے کہ لیڈر شپ نہیں چاہتی کہ بانی باہر آئیں ورنہ ان کی لیڈری ختم ہو جائے گی۔

مستقبل کی سیاست اور موجودہ قیادت

فواد چودھری نے مزید کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کوئی تحریک نہیں چلاسکتی، بانی کے بیٹے آجائیں تو صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کا تحریک میں کوئی کردار نہیں ہے، سیاسی حکمت عملی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکلتے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...