ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی سمگلنگ ناکام
پشاور میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کو شکست دیکر پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پولیس کی کارروائی
پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
ملزمان کی گرفتاری
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔








