صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟
یہ بھی پڑھیں: ہفتے کے آخر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کا ہوگیا
اے پی سی کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی صورت حال
ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی، صوبائی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہاں جاتی، غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کو اپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔








