علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع

علیمہ خان کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
عدالت میں دائر درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
وکلاء کی جانب سے درخواست
علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کے فنکشنل ہیڈز کا اہم اجلاس، بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
ضمانت کی درخواستیں
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں، ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پولیس کو سیاسی نمائندوں کے ساتھ جلسوں میں شرکت نہ کرنے کا حکم
دستخط کی ضرورت
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں، دستخط کیلئے وکلاء نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر واپس نہیں کیا جا رہا۔
مقررہ مدت کا ختم ہونا
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے مقررہ مدت ختم ہو رہی ہے، عدالت پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دے اور جیل حکام کو حکم دیا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں.