ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف تعاون کی اپیل، حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا

پاکستان کی ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
وزیر مملکت داخلہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف ایک مضبوط مورچہ ہے۔ ہم دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان کے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں۔ پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 84 سال کی عمر میں ایک سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزاری پر الپچینو کی خوشی: بڑھاپے میں باپ بننے کے چیلنجز کیا ہیں؟
سوشل میڈیا کمپنیوں کا کردار
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف دیواریں بنا رہے ہیں، آزدای اظہار کا خاموش نہیں کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا کیونکہ دہشتگرد پراپیگنڈا قابل سزا جرم ہے۔ ہم سوشل میڈیا آپریٹر سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ ہم سب سے تعاون کریں۔
بیرسٹر عقیل ملک کا نقطہ نظر
بیرسٹر عقیل ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو دہشتگردی میں نہ صرف جانی بلکہ بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ ہم پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دفاتر قائم ہونے کا خیرمقدم کریں گے۔