چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی وفد کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات

چینی قونصل جنرل کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے وفد کے ہمراہ محکمہ داخلہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور چینی باشندوں کے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ نے ہر اہم موقع پر پاکستان کے ساتھ چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید

سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور پر کام کرنے والے آفیشلز اور سیاحوں کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی اور سہولت کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ چائنیز سیکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی

نجی تنصیبات کی سیکیورٹی

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ تمام نجی تنصیبات پر سیکیورٹی گارڈ صرف رجسٹرڈ کمپنیوں سے بھرتی کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر کے تمام انڈسٹریل زونز میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے لئے وفاق حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو سیلاب کی وارننگ دینے کے لیے 37 سال سے استعمال کیا جانے والا الارم

ٹیکنالوجی کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات

انہوں نے چینی قونصل جنرل سے کہا کہ چینی شہریوں اور حکومتی ذمہ داران کے لئے ہمارے دفاتر ہمیشہ کھلے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ بین الصوبائی بارڈر سیکیورٹی کے لئے پنجاب کے سرحدی علاقوں میں 14 جدید چیک پوسٹس زیر تعمیر ہیں۔

ملاقات میں شرکت کرنے والے افراد

ملاقات میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (فارن نیشنل سیکیورٹی)، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (انٹرنل سیکیورٹی)، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (پولیس) اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...