پاکستان دنیا بھر میں سخاوت کرنے والے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آگیا

پاکستان کی عالمی سخاوت میں درجہ بندی

دبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں سخاوت میں 101 ممالک میں سے 17ویں نمبر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

سخاوت کے اشاریے

ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 سخاوت کے 3 اہم اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتی ہے جس میں اجنبی کی مدد کرنا، رقم عطیہ کرنا اور رضاکارانہ وقت دینا شامل ہے۔ پاکستان نے انفرادی عطیات میں نمایاں پیشرفت کے ساتھ تینوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے جہاں عالمی تناظر میں عطیہ کی جانے والی آمدنی کے تناسب کے لحاظ سے اس کا نمبر 17واں ہے۔

ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری

خلیج ٹائمز پر شائع رپورٹ کے مطابق Pakistan Centre for Philanthropy کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازیہ مقصود امجد کا کہنا ہے یہ پاکستان کے لئے جشن کا لمحہ ہے جو ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کے مضبوط کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستانی نہ صرف مالی عطیات کے ذریعے بلکہ رضاکارانہ طور پر وقت دے کر اور ضرورت مندوں کی مدد کی پیشکش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی مضبوط درجہ بندی مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی اقدار کے امتزاج کا مظہر ہے جو ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس میں زکوٰۃ، صدقہ، یکجہتی، رضاکارانہ کام کرنے کا جذبہ اور دیگر عوام شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...