صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

دبئی میں آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ پیپلز پارٹی گلف/ مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام صدر پی پی پی گلف کی رہائش گاہ پر منائی گئی جس میں متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے پارٹی عہدیداروں ، جیالوں اور جیالیوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل ، ملک محمد اسلم ، نثار خٹک ، ملک اسحاق ، قیصر آفریدی ، چوہدری افضل، کریم امیر علی، نور مگسی ، عائشہ منیر ہانس ، طاہرہ مغل و دیگر خواتین و حضرات شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد کے اعلان سے مومینٹم بن رہا تھا لیکن بار بار علی امین گنڈاپور کے اعلانات سے مومینٹم ٹوٹ جاتا ہے، بیرسٹر سعد رسول
سالگرہ تقریب کی رونقیں
شرکائے تقریب نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔ سالگرہ تقریب میں آصف علی زرداری کی سیاسی جدوجہد کو سراہا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان کے دو بار سویلین صدر رہنے والے اور ملک کی جدید سیاست کی اہم شخصیت آصف علی زرداری ہیں۔ انہوں نے بطور رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور سرمایہ کاری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ آصف علی زرداری اپنی سیاسی بصیرت اور حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کی سیاست کے افق پر نمودار ہیں۔ مقررین نے آصف علی زرداری کی سیاسی اور ملکی و ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
کیک کاٹا گیا اور تقریب کا اختتام
سالگرہ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی تواضع ڈنر سے کی گئی۔