ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
ان دنوں مالی پریشانی سے نکلنے کا انشاءاللہ کوئی اسباب بن سکے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے اس حوالے سے مشکلات میں تھے، اب روزانہ کے حساب سے وہ بہتری کا سامنا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر کتنے بجے ہو گا ؟ جانیے
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
ایک کے بعد ایک اہم اور اچھی خبر مل جانے کی امید ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے گھریلو ماحول میں بھی پریشانی برداشت کر رہے تھے، اب ان کے دن بہترین ہونے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دارالحکومت دہلی بھی شدید سموگ کی لپیٹ میں آگیا، مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
خاندانی امور میں کشیدگی اور اختلافات شدید ہوں گے۔ جس بھی شخص پر سب سے زیادہ اعتبار تھا، وہ دھوکا دے سکتا ہے۔ بہرحال آج صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
روزگار کا خانہ ان دنوں پھر مشکلات کا شکار ہے، مگر فکر نہ کریں، تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ ممکن ہے چاریوم تک بہتری آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
آپ کی ایک اہم کوشش کامیاب ہو جائے گی۔ آپ جس بھی کام میں بسم اللہ کر کے ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا، اور پرانا بند راستہ بھی کھلنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے صوبے میں واٹر ایمرجنسی ڈیکلیریشن کو یقینی بنائے: لاہور ہائیکورٹ
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
آج کل حالات میں جو خرابی چل رہی ہے، وہ مزید چل سکتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ نماز کی پابندی کریں اور اللہ الحبیب سو مرتبہ روزانہ نماز کے بعد اور 500 "یاحی یا قیوم" پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور شاہدرہ سے آج بڑا ریلہ گزرے گا، پی ڈی ایم اے کا انتباہ
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
ابھی آزمائشی صورتحال کا سامنا ہے، آپ نے ہر قدم پھونک کر رکھنا ہے۔ کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غضب سے بالکل بھی کام نہیں لینا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی جنون کا منہ توڑ جواب، بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند کردیا گیا
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
وقت کی قدر کرنا سیکھیں، قسمت بار بار موقع فراہم نہیں کرتی۔ مالی معاملات اور خانگی حوالے سے صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
کوئی چاہے جتنا بھی کوشش کر لے، آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب تک اللہ نہ چاہیں۔ آپ کے لیے کئی اہم راستے کھلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ سنوار کی موت والا صوفہ میری ماں کا دیا ہوا ہے: وہ گھر جہاں اسرائیل نے حماس کے سربراہ کو ہلاک کیا
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
رکاوٹ جیسی بھی ہو، امید ہے کہ وہ آج شام تک ہی دور ہو جائے گی۔ اس کے بعد آپ اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا سکتے ہیں، اب بہتری ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، معاشی تھنک ٹینک نے انتظامی ڈھانچے کی اصلاحات کیلئے نئے صوبوں کے 3منظر نامے تجویز کردیئے
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
صورتحال مسلسل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ روزگار کے حوالے سے اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا سکتے ہیں، ان شاءاللہ کامیابی ملنے کا واضح امکان ہے۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
تبدیلی آپ کے ستارے میں شدت سے کام کر رہی ہے۔ اس بارے میں غور کریں اور جو دماغ میں چل رہا ہے، اس حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اللہ بہتر کرے گا۔