ن لیگ کے رکن اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر چھاپہ، تین ملازمین گرفتار، سینئر صحافی نجم ولی کا دعویٰ
چھاپہ اور گرفتاریاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی نجم ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی ڈی نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو فارم نہیں پلاٹ بھی دیں گے : صدر فاﺅنڈرز گروپ آصف بٹ کا اہم اعلان
دیگر گرفتاریاں
سینئر صحافی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے علاوہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر دیگر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے۔
سی سی ڈی کا نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی رہائشگاہ پر چھاپہ۔ تین ملازمین گرفتار۔ مجموعی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے سولہ گرفتار۔ چوری، ڈکیتی مقدمات میں ملوث تھے۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) August 9, 2025
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج
رشوت کے الزامات
یاد رہے کہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر مبینہ رشوت طلب کرنے کے الزامات اور معمولی جرائم میں ملوث افراد کو پیسے نہ ملنے پر انکاونٹرز میں مبینہ طور پر پار کیا جا رہا ہے۔
خاتون کا دعویٰ
حال ہی میں ایک خاتون نے سی سی ڈی اہلکاروں پر 10 لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ ہم سے جتنے پیسے ہوئے ہم نے دیئے لیکن اس کے باوجود بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا۔








