پشاور ہائی کورٹ نے گندم سکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ نے گندم سکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھ گھنٹے میں پانچ پرچے: ایک ایسا مشکل امتحان جس کے لیے پورا ملک رک جاتا ہے
گندم سکینڈل کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں گندم سکینڈل میں گرفتار سٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز بل پر ایک دینی سیاسی جماعت نے اپنے رکن کو شوکاز نوٹس دیا تو اس نے جواب دیاکہ سیٹ پیسوں سے خریدی ، اب جسے مرضی ووٹ دوں: حافظ نعیم الرحمان کی ویڈیو وائرل
ملزمان کی معلومات
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں سٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ ملازم ہے۔ دونوں ملزمان گندم سکینڈل میں ملوث ہیں۔ اضاخیل سٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن (3300 گندم کی بوریاں) غائب کی گئیں۔
تحقیقات اور قانونی کارروائی
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سکینڈل کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کو حراست میں لیا۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی خارج کردی ہیں۔ بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔