پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: برڈ فلو کے عالمی وبا بننے کا خدشہ، ایسی کیا تبدیلی آئی کہ پرندوں کا یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے؟ سائنسدان سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
فضائی آپریشن کی معطلی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 14 اگست تک دن میں دو گھنٹے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج اور آپریشن پر رد عمل جاری کر دیا
پاکستان فضائیہ کی ریہرسل
نوٹم کے مطابق پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے ریہرسل کریں گے۔ 14 اگست کے دوران فضائی حدود اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو سکے گا۔
احتیاطی تدابیر
جنگی طیاروں کی ریہرسل کے دوران تمام ایئر لائنز کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔