عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے: رانا ثناء اللہ

عمران خان سے ملاقات کا معاملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو پی ٹی آئی دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں کرتی؟
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: دومرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد، ایک کی منظور
جیل حکام کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ جیل حکام کے مطابق وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں، مگر پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتی ہے۔ اگر پولیس نے آج غلط روکا ہے تو کل عدالت میں جیل سپریٹنڈنٹ کو بلالیں۔
مشکلات کا حل
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس صرف عمران سے ملاقات نہ ہونے کا ہی مسئلہ رہ گیا ہے تو اس پر بات کرلیں۔ جب وزیراعظم مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو وہاں ملاقات سے بات شروع کرلیتے ہیں۔