کشف المحجوب کی ہزار سالہ تقریبات کے سلسلے میں سید ہجویر قومی کانفرنس اورصوفی مشاعرہ ،صوبائی وزراء ، دانشوروں اور علماء کرام کی شرکت

حضرت داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ کی یادگار تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیفِ کشف المحجوب کی ہزار سالہ تقریبات کے سلسلے میں سید ہجویر قومی کانفرنس وصوفی مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین حجاج کے لئے محرم کی شرط ختم

کانفرنس کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ واربن ڈیولپمنٹ بلال یاسین، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

چیئرمین امور مزہبیہ کمیٹی داتا دربار نبیل جاوید، مجیب الرحمان شامی، واصف ناگی، افتخار عارف، ڈاکٹر عظمیٰ زریں، دانشوروں، علماء کرام اور کالم نگاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ

صوبائی وزیر کا بیان

اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے منعقدہ عظیم محفل میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔ آپؒ برصغیر کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے یہاں اسلام کی شمع روشن کی۔ اس سال داتا صاحبؒ کے عرس میں دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد زائرین نے حاضری کی سعادت حاصل کی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں، اسلام آباد میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

معاشرتی مسائل پر اظہار خیال

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ معاشرے میں تکبر بہت بڑھ چکا ہے، اللہ تعالیٰ کو تکبر ناپسند ہے۔ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ہمیں عاجزی اور عزت سے جینا سکھایا ہے۔ محکمہ اوقاف کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد کی تزئین آرائش کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

حضور داتا گنج بخش رحمت اللہ علیہ کی تعلیمات

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، حضرت داتا گنج بخشؒ وہ شخصیت ہیں جن کے دربار پر روزانہ ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ آپؒ کی تعلیمات کو زبان زد عام کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ خطے میں قافلہ شریعت کے سرخیل ہیں جن کے طفیل یہاں اسلام کی روشنی پھیلی، سید علی ہجویریؒ خطے میں مسلم تخلیقی فکر کے بانی تھے۔

تقریب کا اختتام

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزراء اور سیکرٹری اوقاف نے کانفرنس کے مہمانوں میں کشف المحجوب کے نسخے اور سوینئر تقسیم کیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...