محسن نقوی کی ریلوے ہیڈ کوارٹرز آمد، حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں شرکت، اہم فیصلے

وزیر داخلہ کا دورہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - وزیر داخلہ محسن نقوی صوبائی دارالحکومت میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں انہوں نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے تنازعہ، ایلون مسک کے والد میدان میں آگئے، بیٹے کی غلطی کی نشاندہی کردی
سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات
تفصیلات کے مطابق ملک بھر خاص طور پر بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان
محسن نقوی کا بیان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس سے مکمل تعاون کرے گی۔ ریلویز ٹریکس اور ٹرینوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور ریلوے پولیس کی مدد کی جائے گی۔ مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وانواٹو میں 7.4 شدت کا زلزلہ ،زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری
ریلوے کی کارکردگی کا جائزہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے حنیف عباسی کے دور میں منفرد اقدامات کو سراہا۔
اجلاس میں شامل افراد
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فیڈرل ریزرو پولیس کی معاونت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ، آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔