پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنے کا سوچا ہوا ہے، ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنے کیلئے پیسے نہیں : کسان اتحاد کا شکوہ

کسان اتحاد کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنے کا سوچا ہوا ہے، ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی موثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
حکومتی فیصلے اور گندم کی قیمتیں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو کہتے رہے کہ گندم خرید لیں، اب گندم کا ریٹ ایک ہزار روپے تک بڑھ گیا ہے۔ ہم لوگوں کو مافیا تک کہا گیا، ہمیں پر مقدمے درج کرنے کا کہا گیا۔ ملک میں کپاس کی پیداوار 50 فیصد کم ہوئی ہے، اب 5 ارب ڈالر کی باہر سے منگوانی پڑے گی، پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنے کا سوچا ہوا ہے، ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنے کا پیسہ نہیں ہے۔
بہتری کی توقعات
خالد حسین باٹھ کا مزید کہنا تھا کہ گندم کا ریٹ 2800 ہے لیکن 2 ہزار میں بیچنی پڑی، ہمیں گندم نہ بیچنے دی گئی تو احتجاج کریں گے، حکومت پنجاب ہمیں سنتی ہی نہیں، وہ کسان تنظیموں کو کچھ نہیں سمجھتی۔