وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا دریائے راوی کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کے لئے ہنگامی طبی کیمپ قائم کر دیا گیا جبکہ ملحقہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ: ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان

سیلاب متاثرین کی صورتحال

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے راوی کے کنارے آباد 101 موضع جات کی 70 ہزار 358 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثر ہونے والے شہروں میں ناروال، ننکانہ، قصور اور ساہیوال شامل ہیں۔ سیلاب سے متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے 81 ریلیف کیمپ اور 28 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پاک فوج سمیت ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک اداروں، افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بحالی کے اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کی بحالی میرا مشن ہے، بے گھروں کی اُن کے گھروں میں آباد ہونے تک پوری مدد کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...