شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کا چین کا دورہ طے، کیا بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا دورہ طے پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اپنے آپ کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اجلاس کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 30 اگست کو ایس سی او ہیڈ آف سٹیٹ کونسل اجلاس کے لیے چین جائیں گے۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم اس دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار
بھارتی وزیراعظم کی ممکنہ شرکت
ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے، لیکن شہباز شریف سے اُن کی ملاقات کا امکان نہیں۔
دورے کے دوران مزید ملاقاتیں
سفارتی ذرائع کے مطابق دورۂ چین کے دوران شہباز شریف کی ایران اور بیلاروس کے صدور، تاجکستان اور ازبکستان کی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم 3 ستمبر کو چین میں بڑی ملٹری پریڈ میں شریک ہوں گے۔