بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بار پھر بادل پھٹنے سے شدید بارشیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی

شدید بارشوں کی تباہی
رود (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بار پھر بادل پھٹنے سے شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقہ جات جانے والے گجرات کے 4 لاپتہ دوستوں کی گاڑی گلگت سے مل گئی لیکن گاڑی کے مسافروں کا کیا بنا؟ تفصیلات منظرعام پر
لینڈ سلائیڈنگ کے اثرات
’’جیو نیوز‘‘ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات ضلع رودر پریاگ اور چمولی میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے دریاؤں میں طغیانی آگئی۔ رودر پریاگ میں الکنددہ اور منداکنی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی۔
موسمیاتی الرٹ
محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔