پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا: وزیر اعظم

وزیراعظم کی چین کے ساتھ دوستی پر بات چیت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، سی پیک نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اراکین نے ملاقات کی، ملاقات میں تیانجن بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکریٹری لیون ماؤ جن اور دیگر بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک

سی پیک کی اہمیت

وزیراعظم نے کہا پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے، چین اور پاکستان ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک فیز 2 میں اسمارٹ سٹیز، زرعی صنعت کے حوالے سے تعاون پر توجہ ہے، کراچی پورٹ، بن قاسم، گوادر پورٹ اور چین کے تیانجن پورٹ کے درمیان تعاون اور تجارت کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فیض کی مشہور نظم ’ہم دیکھیں گے‘ گانا ’بغاوت‘ قرار، ایک تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج۔

ٹیانجن کی مہارت کا فائدہ اٹھانا

پورٹ ہینڈلنگ اور پورٹ آپریشنز میں تیانجن بنہائی نیو ایریا کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے سے چینی کمپنیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، فارماسیوٹیکل، بائیو میڈیسن اور جانوروں کی ویکسین کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی، چینی صدر شی جن پنگ کی زیر قیادت تیانجن کی ترقی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، حکومت پاکستان نے پچھلے ڈیڑھ سال میں معاشی اصلاحات میں نمایاں سنگ میل عبور کیے۔

پاکستان کا وفد تیانجن کا دورہ

وزیراعظم نے تیانجن سے صنعتی و اقتصادی شعبے سے وابستہ افراد کے وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...