لاہور: میڈیکل کتابوں کے صفحات میں آئس جذب کرکے بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس نے میڈیکل کتابوں کے صفحوں میں آئس جذب کر کے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی
بھرپور معلومات کی بنیاد پر کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف نے لاہور میں مال روڈ پر واقع کوریئر آفس پر کارروائی کرتے ہوئے کتابوں کی آڑ میں 13 کلو گرام آئس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت خارج
خفیہ اطلاع اور منشیات کا انکشاف
خفیہ اطلاع پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لے کر چیک کیا گیا جس میں موجود کتابوں کے ورقوں میں جذب منشیات کا انکشاف ہوا۔ اے این ایف کے عملے نے منشیات ٹیسٹنگ ڈیوائس کی مدد سے کتابوں میں جذب آئس کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت میں اچانک جنگ بندی کیسے ہوئی؟ سی این این نئی تفصیلات سامنے لے آیا
ملزم کی شناخت اور مزید کارروائی
پارسل پشاور کے رہائشی فضل رحمان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ پارسل قبضے میں لیکر منشیات علیحدہ کرنے کی غرض سے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، جبکہ اے این ایف کی جانب سے ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
کوریئر کمپنیز کے کردار پر تشویش
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کا سمگلنگ کیلئے کوریئر کمپنیز کو استعمال کرنا تشویشناک ہے۔ کوریئر کمپنیز کے ساتھ ملکر بذریعہ پارسلز منشیات سمگلنگ کے انسداد کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








