اپوزیشن کے استعفوں کے باعث قائمہ کمیٹیز کا کام رک گیا

قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کا کام متاثر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے استعفوں کےباعث قومی اسمبلی کی کمیٹیز کا کام رک گیا۔ حکومت نے اپوزیشن قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کرکے کمیٹیوں سے استعفے واپس لینے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیا
حکومتی کوششیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق طارق فضل چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی اورچیف وہپ سے رابطہ کرکے کمیٹیوں سے استعفے واپس لینے کی درخواست کردی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ملکی حالات مل کر چلنے کا تقاضا کرتے ہیں، قومی امورپر اکٹھے چل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم میں پاکستان تحریک انصاف کا یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
استعفوں کی منظوری میں تاخیر
قبل ازیں حکومت نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے دیئے گئے استعفے فوری منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو پارلیمانی نظام کا حصہ رہنے پر قائل کرنے کی کوششیں بھی شروع کر دیں۔ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی قیادت سے رابطہ کرکے استعفے دینے کی پالیسی پر نظرثانی اور پارلیمانی نظام کا حصہ رہنے پر زور دیا۔
دوبارہ بات چیت کی پیشکش
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دوبارہ بات چیت کی بھی پیشکش کی گئی، حکومت کا مؤقف ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔