اپوزیشن کے استعفوں کے باعث قائمہ کمیٹیز کا کام رک گیا
قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کا کام متاثر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے استعفوں کےباعث قومی اسمبلی کی کمیٹیز کا کام رک گیا۔ حکومت نے اپوزیشن قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کرکے کمیٹیوں سے استعفے واپس لینے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
حکومتی کوششیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق طارق فضل چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی اورچیف وہپ سے رابطہ کرکے کمیٹیوں سے استعفے واپس لینے کی درخواست کردی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ملکی حالات مل کر چلنے کا تقاضا کرتے ہیں، قومی امورپر اکٹھے چل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام اپنا قومی اور صوبائی اسمبلی کا نمائندہ منتخب نہیں کر سکتے تو وہ کہاں جائیں گے، 20 اور 21 دسمبر کو قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی، اسد قیصر
استعفوں کی منظوری میں تاخیر
قبل ازیں حکومت نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے دیئے گئے استعفے فوری منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو پارلیمانی نظام کا حصہ رہنے پر قائل کرنے کی کوششیں بھی شروع کر دیں۔ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی قیادت سے رابطہ کرکے استعفے دینے کی پالیسی پر نظرثانی اور پارلیمانی نظام کا حصہ رہنے پر زور دیا۔
دوبارہ بات چیت کی پیشکش
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دوبارہ بات چیت کی بھی پیشکش کی گئی، حکومت کا مؤقف ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔








