ایبٹ آباد: ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 5 شدید زخمی
خوفناک ٹریفک حادثہ
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن پارک کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 618 قیمتی موبائل فون اور 40 ڈیوائسز برآمد
ریسکیو ٹیموں کی فوری کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔








