مغربی فوجی دستے یوکرین میں تعینات ہوئے تو ہدف ہوں گے۔۔۔پیوٹن کی دھمکی

پیوٹن کی دھمکی
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی فوجی دستے یوکرین میں تعینات ہوئے تو وہ ہدف ہوں گے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی فوجی دستے اگر یوکرین میں تعینات ہوئے تو وہ روسی حملوں کا قانونی ہدف ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ ہونے کی صورت میں یوکرین میں مغربی فوجی دستوں کی تعیناتی کا کوئی جواز نہیں۔
روسی موقف
پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین سے متعلق معاہدوں کی پاسداری کرے گا اور مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے لیکن ان کے مطابق یہ مذاکرات بے معنی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین سے بات چیت کے لیے بہترین جگہ ماسکو ہے، اور اگر یوکرین کی قیادت وہاں آتی ہے تو ہم انہیں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔