پشاور: مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر
خیبرپختونخوا میں مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر صوبے میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں 2 گروپوں میں تنازع، مخالف قبیلے نے شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ لئے
اجرت کا اطلاق مختلف شعبوں پر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، اعلامیے کے مطابق کم از کم اجرت کا اطلاق صنعتی، کمرشل، غیر ہنر مند اور جوئینائل سمیت تمام شعبوں کے محنت کشوں کے لئے ہے۔
روزانہ اجرت کی تفصیلات
محنت کش کی 8 گھنٹے کی روزانہ اجرت ایک ہزار 538 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔








