گجرات سے ریکارڈ مدت میں سیلابی پانی کے نکاس پر ریسکیو ٹیم اور اداروں کو شاباش

وزیراعلیٰ پنجاب کی شاباش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات سے ریکارڈ مدت میں سیلابی پانی کے نکاس پر ریسکیو ٹیم اور اداروں کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نمبر ون بن گیا
گجرات کا دورہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 5 ستمبر کو گجرات کے دورے کے بعد 5 شہروں سے واسا کی مشینری اور عملہ سیلابی پانی کے نکاس کے لیے مامور کیا گیا۔ صرف 4 دن میں اداروں اور عملے نے دن رات کام کرکے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گجرات میں زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے شمالی یوکرین پر حملے کے لیے 50 ہزار فوجی جمع کر لیے، اب تک کا بڑا دعویٰ
سرخرو ہونے کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی خدمت کے اسی جذبے اور معیار سے کام کررہے ہیں۔ تاریخ کا بدترین سیلاب بہت بڑا چیلنج ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس میں سرخرو ہوں گے۔ عوام کی جان و مال، خوراک، علاج، رہائش پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ریسکیو کے بعد بحالی کا عمل بھی تیزی سے آگے بڑھے گا۔ ریسکیو آپریشن میں شریک تمام اداروں کے افسران اور عملے نے دن رات محنت کی، یہ ہمارے ہیروز ہیں۔
آگے کا لائحہ عمل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فصلوں اور دیگر نقصانات کا ازالہ کریں گے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ریسکیو کے بعد صوبے میں پلاننگ کے نئے عمل کا بھی آغاز کریں گے۔