منچن آباد؛ دریائے ستلج میں چک لالیکا کے قریب کشی الٹنے سے 2 افراد لاپتہ، 20 کو زندہ نکال لیا گیا

کشتی الٹنے کا واقعہ
منچن آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے ستلج میں چک لالیکا کے قریب کشتی الٹنے سے 2 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 20 کو زندہ نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 9مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
ریسکیو ٹیم کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ریسکیو حکام نے بتایا کہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ کشتی پر متاثرین کو کھانا تقسیم کرنے کے لیے امدادی ٹیم سوار تھی۔
لاپتہ افراد کی تلاش
معاونت کے لیے موجود ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔