معروف اداکارہ حرا مانی نے فیشن برانڈ متعارف کرا دیا
حرا مانی کا نیا فیشن برانڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی دیگر شوبز شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فیشن برانڈ متعارف کرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، وکیل سلمان صفدر کا عدالت میں بیان
برانڈ کا تعارف
اداکارہ نے ’حرا مانی کوٹیور‘ کے نام سے اپنا برانڈ متعارف کرادیا، جس کے بعد اب اداکارہ باضابطہ طور پر ’ڈیزائنر‘ بھی بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ کا پلندا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
برانڈ کا مقصد
انہوں نے اپنے برانڈ کو متعارف کراتے ہوئے برانڈ سے متعلق بتایا کہ برانڈ کا مقصد صرف کپڑے بنانا نہیں بلکہ عورت کی شخصیت، انفرادیت اور لباس پہننے کی خوشی کو اجاگر کرنا ہے۔
جدید ڈیزائن اور روایت
ان کے برانڈ کے آفیشنل انسٹاگرام کے مطابق مذکورہ برانڈ روایتی دستکاری کو جدید ڈیزائن کے ساتھ ملا کر ایسے کپڑے تیار کرتا ہے جو بیک وقت پرتعیش بھی ہوں اور پہننے میں آسان بھی ہوں۔ حرا مانی نے اپنی پہلی کلیکشن کا نام ’افسانے‘ رکھا ہے جو جلد متعارف کروائی جائے گی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر برانڈ کا لوگو اور نعرہ بھی شیئر کیا۔








