جنازوں میں عدم شرکت اور تنقید کے بعد پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں 12 بہادر فوجی جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت، اعلامیہ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف کا اعلامیہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں 12 بہادر فوجی جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت کا اعلامیہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے تنازع پر مولانا فضل الرحمان اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے نالاں ہیں
شہداء کی قربانیاں
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان میں شہادت پانے والے 12 بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ وطن کے محافظوں نے بے مثال جرأت اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور اپنی جانیں قربان کر کے قوم کے سر فخر سے بلند کیے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے 13 تحصیلوں میں فیلڈ آپریشنز کا آغاز کر دیا
دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات
پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ساتھ ہی یہ تشویشناک امر ہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس بڑھتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر ایک جامع اور مؤثر قومی پالیسی تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ریاست اور عوام کو دہشت گردی کے ناسور سے مستقل طور پر نجات دلائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ تھراپی کیا ہے جو عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ کر رہے ہیں؟
قوم کا یکجا ہونا
پاکستان تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ اس جنگ میں صرف فوج ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد اور یکجہتی ہی دہشت گردی کے خلاف اصل ہتھیار ہے۔ اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
سوشل میڈیا پر PTI کا پیغام
پاکستان تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں 12 بہادر فوجی جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت:
پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان میں شہادت پانے والے 12 بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ وطن کے محافظوں نے بے مثال جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور اپنی جانیں قربان… pic.twitter.com/A8ZfklfYgz
— PTI (@PTIofficial) September 13, 2025