یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں: علیمہ خان

علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فائر فائٹرز کا عالمی دن آج، مختلف اداروں کے زیر انتظام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ میں آج بھی مین سٹریمنڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیونکہ کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
بدتمیزی کے خطرات
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے اور گرفتاریاں ہوں گی۔ دو سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا ہے، کسی نے بدتمیزی نہیں کی، اب پلانٹڈ لوگوں کو ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ میرے خلاف اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سماعت کی جلدی اور مقدمے کی معلومات
علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلدی میں کی جارہی ہے۔ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے کہ سزا سنائی جانی ہے۔