پی سی بی کی میچ ریفری کو نہ ہٹائے جانے پر ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی

پی سی بی کا ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا انتباہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹائے جانے پر ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر میری دریافت ہے، ریحام خان کا دعویٰ
ایندی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر میچ ریفری کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ملزم کا دوکاندار پر تشدد
پی سی بی چیئرمین کی شکایت
قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جن کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کروا دی گئی ہے۔
محسن نقوی کا پیغام
محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق اور ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جو "اسپرٹ آف کرکٹ" سے متعلق ہیں۔ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔