بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟

احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 'پیچے تو دیکھو پیچے' سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 2 ماہ گزرنے کے بعد واجبات کلیئر نہ ہوسکے،ملکی و غیرملکی کھلاڑی ناراض
آخری ویڈیو کی تفصیلات
عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن قبل شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں احمد شاہ اور عمر شاہ کو سکول سے چھٹی کے بعد یونیفارم میں اپنے کزن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن GETEX 2025 کا انعقاد
ویڈیو میں گفتگو
ویڈیو میں عمر نے اپنے چاچو سے سکول کے لیے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی جبکہ احمد نے سپورٹس کے لیے گرین کلر کے یونیفارم کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ثابت کردیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
سوشل میڈیا پر ردعمل
عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی عمر کی یہ آخری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین ننھے سٹار کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فحش مواد کے لیے تصاویر اور آواز کا استعمال، ایشوریہ رائے عدالت پہنچ گئیں
نئی معلومات
واضح رہے کہ پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو افسوسناک خبر دی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
اہلخانہ کی تفصیلات
اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ اہلخانہ نے بتایا کہ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی، جس کے بعد انہیں سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت خالق حقیقی سے جاملے۔