پنجاب کے سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا یوم فتح پریڈ میں شریک فوجی دستوں کو خراج تحسین
بیماریوں کی تعداد
24 گھنٹوں کے دوران بخار، جلدی امراض، آشوب چشم، ڈائریا، سانپ اور کتے کے کاٹنے کے 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کیلیے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
رپورٹ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سانس کی تکلیف کے ساتھ 5 ہزار مریض، بخار کے ساتھ 4300، جلدی الرجی کے 4 ہزار، آشوب چشم کے 700 مریض رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈلین کلائین نے اپنے وزن پر عجیب و غریب تبصروں کا جواب دے دیا
سانپ اور کتے کے کاٹنے کے کیسز
سانپ کے کاٹنے کے 5 کیسز اور کتے کے کاٹنے کے 20 کیسز، ڈائریا کے 1900 سے زائد مریض سامنے آئے۔
محکمہ صحت کی مہم
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 405 فکس کیمپس میں 2 لاکھ 79 ہزار مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔