گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز فراہم کرنے کی اجازت، 20 ہزار روپے سکیورٹی فیس مقرر

حکومت کی نئی اجازت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشننز فراہمی کی اجازت دیدی، کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے مراسلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دراندازی افغان پالیسی کا حصہ نہیں ہے، افغان ناظم الامور
کنکشن کی فیس کےتفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ گھریلو آر ایل این جی کنکشن کی سکیورٹی فیس 20ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،10مرلہ تک گھروں پر 1500روپے سروس چارجز لاگو ہوں گے،10مرلہ سے بڑے گھروں پر3ہزار روپے سروس چارجز لاگو ہوں گے۔
10گھر کے کنکشن کی مجموعی فیس21ہزار500روپے ہوگی، جبکہ 10مرلہ سے بڑے گھر کی کنکشن فیس 23ہزار روپے ہوگی۔
نئی درخواست کی ضرورت
ذرائع کاکہنا ہے کہ آر ایل این جی کے گھر یلو کنکشن کیلئے نئی درخواست دینا ہوگی،گھریلو گیس کنکشن آر ایل این جی ٹیرف پر لگایا جائے گا۔