پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی

نعیم حیدر پنجوتھا کا اعتراف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیا ہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھابھی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا دیور گرفتار، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
کوثر کاظمی کی گفتگو
نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں۔ جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔
عاصمہ شیرازی کا سوال
اس پر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے جب پی ٹی آئی کا موقف جاننا چاہا تو نعیم حیدر پنجوتھا نے جواب دیا کہ جو پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔ بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کو یہ کہنا پڑا ہے۔