تھیم پارک سوسائٹی میں سیلاب متاثرہ خاندان ملا جن کے 3 میں سے 2 بچے تھیلیسیمیا کے مریض ہیں: عمر دراز گوندل

تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عمر دراز گوندل نے تھیم پارک سوسائٹی میں سیلابی پانی کی سطح کم ہونے پر دورہ کیا۔ جہاں ایک فیملی کے حالات سن کر وہ جذباتی ہو گئے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

خاندانی مشکلات

تفصیلات کے مطابق عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ تھیم پارک سوسائٹی میں لوگوں کا سامان تباہ ہو گیا ہے، گھر کی دیواریں بیٹھ گئیں ہیں، اور ہر گھر میں مٹی دباہے۔ یہاں 10 فٹ تک پانی کھڑا تھا۔ مجھے ایک فیملی ملی جس میں گھر کے واحد کفیل کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ ان کی اہلیہ نے مجھے افسوسناک کہانی سنائی اور بتایا کہ ان کے 3 بیٹے ہیں جن میں سے 2 تھیلیسیمیا کے مریض ہیں۔ انہیں ہر پندرہ دن کے بعد خون کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کے پاس ادویات کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے 23 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، تہلکہ خیز انکشاف

خاتون کی حالت

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جمع پونجھی لگا کر گھر بنایا ہے اور بہت تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میرے بیٹے ٹھیک ہوتے تو مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی، میں خود بھی شوگر اور شوہر دمے کے مریض ہیں۔ اگر میرے دوسرے بیٹے ٹھیک ہوتے تو مجھے کوئی پریشانی نہ ہوتی۔"

بیماریوں کا خطرہ

عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ یہاں پر اب بھی پانی کھڑا ہے جس سے ملیریا اور ڈینگی سمیت کئی قسم کی بیماریاں پھیلنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...