میئر لندن صادق خان کو میرے کہنے پر شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے خلاف کارروائی پر شاہد آفریدی کا ردعمل
مےئر لندن پر تنقید
وطن واپسی پر خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر لندن کے میئر صادق خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برطانوی حکام سے درخواست کی تھی کہ میئر لندن کو شاہی ضیافت میں مدعو نہ کیا جائے کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصے سے ناپسند کرتے ہیں اور نہیں چاہتے تھے کہ وہ ونزر کیسل میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوں۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ صادق خان اس ضیافت میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن ان کی درخواست پر انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وینز پر حملے میں قیدیوں کا فرار، اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی آگیا
صادق خان کی کارکردگی پر تبصرہ
انہوں نے صادق خان کو دنیا کے ’بدترین میئرز‘ میں سے ایک قرار دیتے ہوئے لندن میں بڑھتے جرائم اور امیگریشن پالیسیوں کی خرابی کا ذمہ دار بھی انہیں ٹھیرایا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لندن میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور امیگریشن کے حوالے سے صادق خان ایک آفت ثابت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے اندازے غلط، پاکستان کو واضح برتری ملی: جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا
سوشل میڈیا پر بیان
???? TRUMP DOUBLES DOWN ON SADIQ KHAN NOT BEING AT STATE BANQUET
“I didn’t want him there.”
Perfect. pic.twitter.com/FgTwD2s2MW
— Starmer Sycophant (@sirwg202110) September 18, 2025
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا 7واں سپیل آج سے شروع ہونے کی پیش گوئی
برطانوی شاہی خاندان کا عشائیہ
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ونزر کیسل میں خصوصی عشائیہ دیا گیا تھا، جس میں شاہی خاندان، برطانوی سیاستدانوں اور معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
معاہدہ تکنیکی شراکت داری
اس دورے کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی شراکت داری کے ایک اہم معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔








