سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیروں کی شامت آگئی، کارروائی کا فیصلہ
ایف بی آر کی نئی کارروائی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تاہم انکم ٹیکس گوشواروں میں اپ ڈیٹڈ معلومات دینے والوں کو فی الحال کچھ نہیں کہا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اب پنجاب حکومت آپ کو سائیکل یا الیکٹرک بائیک خریدنے اور چلانے پر 1 لاکھ روپے تک انعام دے گی
ڈیٹا جمع کرنے کی معلومات
ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے ایکسپریس نے بتایاکہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔ بڑے بڑے بنگلوں، چمچماتی گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کی آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 برس کی عمر میں قید ہوا، 38 سال بعد رہائی ملی، اردنی قیدی شام کی جیل سے اپنے گھر پہنچ گیا
شاہانہ اخراجات پر توجہ
ایف بی آر حکام کے مطابق شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے۔ شادیوں پر بیس، بیس ہزار ڈالر مالیت کے سوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انکم ٹیکس گوشواروں میں شاہانہ لائف اسٹائل ظاہر نہ کرنے والے پکڑ میں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اس سیریز سے سپرسٹارز ملیں گے، محمد رضوان کی زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس
آڈٹ اور جائزہ کا عمل
ایف بی آر نے کہا کہ گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا۔ مجموعی گوشواروں میں سے 80 فیصد کا آڈٹ کیا جائے گا، اور دولت کی نمائش کرنے والوں کو ٹیکس ریٹرن کے ذریعے ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔
قانونی کارروائی سے بچنے کی ضرورت
ایف بی آر حکام کے مطابق گوشواروں میں سالانہ آمدن کا اضافہ ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایسے لوگ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس ریٹرن اپ ڈیٹ کر لیں۔








