جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

افغانستان میں دہشت گرد کی ہلاکت
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک
گل رحمان کی شناخت
نجی ٹی وی جیونیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا۔ یہ دہشت گرد جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق، یہ حملہ آور افغان صوبے ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
دہشت گرد کی سرگرمیاں
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث رہا۔ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔
جعفر ایکسپریس پر حملے کی تفصیلات
خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 26 افراد کو شہید کر دیا گیا تھا۔ جبکہ فورسز کی کارروائی میں 33 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے، اور 350 سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔