وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا

کراچی: ویکسین کی اہمیت
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
پریس کانفرنس میں اظہار خیال
پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم کی تمام بیٹیاں عزیز ہیں، ہمارا مقصد اللہ کی رضا کے لیے قوم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
پاکستان میں صحت کا نظام
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ نظام میں ہر پاکستانی کا علاج ممکن نہیں، لوگ اسپتالوں میں داخل ہو کر وہیں رک جاتے ہیں، اس لیے ہمیں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کو فروغ دینا ہوگا۔ مستقبل میں مزید ویکسینز آئیں گی اور ہمیں اپنی قوم کو بیماریوں سے بچانے کے لیے انہیں اپنانا ہوگا۔ کینسر ایک موذی مرض ہے جو صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے گھرانے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے بچاؤ ہی بہترین راستہ ہے۔
ایچ پی وی ویکسین کے خلاف تمام منفی پروپیگنڈے کا دروازہ بند!
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا کر پوری قوم کو یقین دلا دیا:
‘اگر یہ نقصان دہ ہوتی تو کیا ہم اپنے ہی بچوں کو لگواتے؟’
اس عمل کے بعد پاکستان میں پروپیگنڈے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ pic.twitter.com/XcAoKRFd07— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) September 20, 2025