سوڈان، مسجد پر ڈرون حملے میں 75 شہری شہید، خانہ جنگی میں نسلی تشدد بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

ڈارفور میں ڈرون حملہ

ڈارفور (آئی این پی ) سوڈان کے علاقے ڈارفور کے شہر الفاشر میں ایک مسجد پر ڈرون حملے میں 75 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام اور فوج کے مطابق حملہ پیراملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز نے کیا، جاں بحق افراد میں کئی بے گھر شہری بھی شامل ہیں۔

حملے کی تفصیلات

سوڈانی فوج کی چھٹی انفنٹری ڈویژن نے بیان میں کہا کہ ملیشیا نے صفیہ مسجد میں نماز کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 75 سے زائد شہری شہید ہوئے۔ الفاشر شمالی دارفور کا دارالحکومت اور خطے میں فوج کا آخری بڑا گڑھ ہے، جہاں آر ایس ایف مئی 2024 سے محاصرہ کیے ہوئے ہے، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں ہسپتال، سکول اور بے گھر افراد کے مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

شہداء کی یاد

مقامی رضا کاروں کے مطابق نمازیوں کی لاشیں مسجد کے ملبے سے نکالی گئیں۔ سوشل میڈیا پر مقامی مزاحمتی کمیٹیوں نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں مسجد کے حصے ملبے کا ڈھیر اور جاں بحق افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔ سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے واقعہ کو غیر مسلح شہریوں کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایف کی یہ کارروائی انسانی اور مذہبی اقدار و عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کا موقف

ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں نسلی تشدد بڑھ رہا ہے اور عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...