محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد سے رقم وصول کرلی
محکمہ معدنیات کی کامیاب ریکوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اقدام پر محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد سے رقم وصول کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا:عظمیٰ بخاری
رقم کی وصولی کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، محکمہ معدنیات پنجاب نے 202 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کے معاملات نمٹادئے ہیں۔ محکمہ نے ریکوری رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلال چودھری، ایویں سہیل آفریدی کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی تنظیم سازی پر توجہ دیں، شیخ وقاص اکرم
مختلف معاملات میں وصول کی گئی رقم
سٹورز آئٹمز کی مد میں 65 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے ہیں، جبکہ ٹھیکیدار سے 35 لاکھ 19 ہزار روپے کی رقم بھی وصول کی گئی ہے۔ مزید برآں، غیر قانونی کوئلہ نکالنے پر 5 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے۔
آڈٹ پیرا جات کی کلیئرنس
نمک کی کم قیمت مقرر کرنے پر 13 کروڑ 69 لاکھ 59 ہزار روپے کا آڈٹ پیرا بھی سیٹل ہوگیا ہے۔








