نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

اسحاق ڈار کی نیویارک آمد
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار اور پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران چلے گئے
مصروف شیڈول
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، نیویارک میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصروف شیڈول ہوگا۔ وہ مختلف وزارتی اور اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اسحاق ڈار وزیراعظم کی مختلف مصروفیات میں بھی ان کے ساتھ ہوں گے اور متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں جاری رہے گا۔ جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے。