قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں کس موضوع پر تفصیلی بحث ہو گی؟ سینئر صحافی صالح ظافر نے بتا دیا

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اہم اجلاس
اسلام آباد (محمد صالح ظافر) قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں کس موضوع پر تفصیلی بحث ہو گی؟ سینئر صحافی صالح ظافر نے بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
اجلاس کی تاریخ اور موضوع
’’جنگ‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں صالح ظافر نے بتایا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 29 ستمبر (بروز پیر) طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (ایس ایم ڈی اے) پر تفصیلی بحث ہوگی۔ یہ معاہدہ 18 ستمبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوا تھا۔ اجلاس میں دونوں برادر ممالک کی قیادت کو مبارکباد پیش کرنے سے متعلق قرارداد بھی زیر غور لائی جائے گی، جسے بعد میں منظور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی قیادت
انتہائی معتبر پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں ایس ایم ڈی اے پر بحث کی قیادت کریں گے۔