عظمیٰ بخاری کا سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل آ گیا

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا سخت ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست تعصب اور لسانیت سے پاک ہے۔ بلاول بھٹو خود مریم نواز کی قیادت اور کارکردگی کو سراہ رہے ہیں، کیا آپ ان کی رائے کو بھی تسلیم نہیں کریں گے؟ کراچی اور سندھ کے عوام بھی مریم نواز کی قیادت کو اپنا اعتماد دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر دوپہر ڈھائی بجے پریس کانفرنس کریں گے
شرجیل میمن کی سندھ کے عوام کی مشکلات پر توجہ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ شرجیل میمن کو وفاق اور پنجاب کی فکر تو ہے، لیکن سندھ اور کراچی کے عوام کی مشکلات پر وہ اتنی توجہ نہیں دیتے۔ ایک جماعت نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا ہے۔ دوسروں کو نصیحت کرنے والے خود سیکھنے سے انکاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے جبری لاپتا افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کمیشن میں بھیج دیئے
پنجاب میں گندم کی وافر مقدار
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے۔ مریم نواز کی بروقت حکمتِ عملی اور پلاننگ کی بدولت لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ شرجیل میمن کی جماعت کے رہنما بارش رکنے کے بعد عوام کے پاس جانے کا اعلان کرتے رہے، جبکہ پنجاب کے چیف منسٹر اور پوری کابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہے۔ اگر سندھ کے پاس اس کی کوئی مثال ہے تو عوام کے سامنے ضرور لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈسٹریل اینڈ انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ یونیورسٹی کے داخلہ قواعد میں تبدیلی، طلبہ کا احتجاج
مونس الٰہی کا بیان اور عوام کی حقیقت سے واقفیت
مونس الٰہی کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مونس الٰہی اور ان کے والد ہمیشہ گجرات کے "مامے" بننے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں لیکن عوام ان کی حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔ پانی اترنے کے بعد مینڈک کی طرح برآمد ہونے والے یہ باپ بیٹا اب قوم کو بھاشن دے رہے ہیں، حالانکہ مونس الٰہی ملک سے بھاگ کر سپین میں بیٹھے ہیں۔
موٹرویز کی تعمیر اور بحالی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موٹرویز (ن) لیگ نے بنائیں اور ان کی مرمت و بحالی کی ذمہ داری بھی (ن) لیگ ہی نبھائے گی۔