وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، 27 ستمبر پشاور جلسہ کو عمران خان کی رہائی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیدیا

پشاور میں اہم جلسہ: تحریک انصاف کی تیاری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے 27 ستمبر جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بولڈ اور خطرناک موضوعات پر بنائے گئے ڈراموں کو رات 10 بجے نشر کیا جانا چاہیے: اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مطالبہ کر دیا
اجلاس میں انتظامات کی تیاری
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 ستمبر جلسے کے انتظامات اور حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے میگزین میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کی تعریف کی
جلسے کی تفصیلات
جلسے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ عمران خان کی کال پر 27 ستمبر کا تاریخی جلسہ پشاور میں ہوگا، جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک کے قریب منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجتماع شام 4 بجے شروع ہوگا، جس میں درود و سلام اور اجتماعی دعا کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ جلسے کو عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کی تحریک کا سنگ میل قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماں کا دوسری ماں کے لیے تحفہ: لیاری کا منفرد اسکول جہاں ماؤں کو بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے
علی امین گنڈاپور کا پیغام
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب ایک ہیں۔ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، یہ اجتماع حقیقی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ عمران خان کی قیادت میں قوم اپنے حق کی جنگ لڑ رہی ہے، اور سب نے ایک ہو کر خان کی تحریک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
پشاور کا اجتماع: ایک نئی تاریخ
پشاور کا عظیم الشان اجتماع تحریک انصاف کا تاریخی باب ثابت ہوگا۔ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت آزادی کی راہ نہیں روک سکتی۔ یہ تحریک عوام کے مستقبل اور انصاف کے قیام کی جدوجہد ہے۔ عمران خان کی رہائی ہماری منزل ہے، اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں پشاور کا جلسہ سنگ میل ہوگا۔