رشتہ نہ دینے پر طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔

قتل کا واقعہ
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہداد کوٹ میں طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر کم سے کم دنوں میں زیادہ وزن کم کرنے کا ٹرینڈ، ماہرین نے خبردار کردیا
واقعہ کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ قبو سعید خان کی حدود گاؤں میر جی نری میں پیش آیا۔ 23 سالہ نظیراں خاتون کی لاش کا رورل ہیلتھ سینٹر قبو سعید خان میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ مقتولہ کے بھائی عرس جویو کی مدعیت میں 3 بھائیوں سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ کتنے بجے سنایا جائے گا؟ عدالتی عملے نے آگاہ کردیا۔
مقدمے کی تفصیلات
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ رشتہ نہ دینے پر بہن کو ملزم بشیر نے جنسی زیادتی کے بعد زہر دیا۔ واقعے کے وقت ملزم کے ہمراہ اس کے دو بھائی اور ایک ساتھی بھی موجود تھا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے اور بہن دوران علاج مقامی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم بشیر جویو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال نہیں ملی، رپورٹ آنے پر تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔